رحیم یار خان : بھائی کے ہمراہ نہرپرنہانے کے دوران تین سالہ بچہ ڈوب کرہلاک
بھائی کے ہمراہ نہرپرنہانے کے دوران تین سالہ بچہ ڈوب کرہلاک‘ علاقہ مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت نعش نہرسے تلاش کرکے تدفین کیلئے ورثاءکے حوالے کردی‘ مسن آباد کارہائشی3سالہ ثقلین اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ محمودمائنرمیں نہارہاتھاکہ اچانک ڈوب کرلاپتہ ہوگیا‘ موقع پرموجود علاقہ مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت ڈوب کرہلاک ہونے والے کمسن محمدثقلین کی نعش کونہرسے تلاش کے بعدنکال کرتدفین کیلئے ورثاءکے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے نہروں میں نہانے پرپابندی لگاتے ہوئے دفعہ144نافذ کررکھی ہے۔
Leave A Comment