تازہ ترین

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے افسران ظاہر کرکے ڈیوائس ہولڈر سے رشوت طلب کرنے والے خاتون سمیت دوجعلی افسران کوپولیس نے گرفتارکرلیا‘ خاتون سمیت گرفتار ملزمان کا تعلق ملتان سے ہے‘مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  پولیس کو خفیہ نشاندہی کی گئی کہ ملتان کا رہائشی شمس الزماں اور زیبا نامی خاتون خود کو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے افسران ظاہر کرکے حسنین موبائل شاپ ڈیوائس ہولڈر سے رشوت طلب کررہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں کو حراست میں لیکر جانچ پڑتال کی تو دونوں جعلی افسران ثابت ہوگئے جس پر پولیس نے دونوں کوحراست میں لیکر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement