تازہ ترین

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ رحیم یارخان ریجن نےH-1 (نصف سال) میں پاکستان بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ اس موقع پر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ رحیم یارخان ریجن کے ریجنل بزنس ہیڈ عدنان مصطفی کو ایک پروقار تقریب میں مہمان خصوصی زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے صدر طاہر یعقوب بھٹی نے میں پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کربے پر حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ سے نوازا، انہیں اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ ریجنل بزنس ہیڈ رحیم یارخان عدنان مصطفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شاندار کامیابی ان کی اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں، لگن، محنت اور عزم کے بغیر ممکن نہیں تھی، یہ ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس کے حصول کے لیے ہم نے شانداری کی میراث کو برقرار رکھنے کے لیے دن رات کام کیا۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ وہ اور ان کی ٹیم اپنا یہ اعزاز مستقبل میں بھی برقرار رکھنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

Leave A Comment

Advertisement