رحیم یارخان:شوہر نے بیوی کوقتل کرنے کے بعدنعش نہرمیں پھینک کرحادثہ کاڈرامہ رچادیا, شوہر کے خلاف قتل کامقدمہ درج
ہمشیرہ کوگھرسے بھگانے میں مددکرنے کاشبہ ‘شوہر نے تشدد کانشانہ بناکربیوی کوقتل کرنے کے بعدنعش نہرمیں پھینک کرحادثہ کاڈرامہ رچادیا‘ بیوی کوقتل کرنے بارے حقائق منظرعام پرآجانے کے نتیجہ میں پولیس نے شوہر کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا‘ بستی گڑھی خیرمحمدجھک کے رہائشی عابداقبال نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کی ہمشیرہ شان بی بی کی شادی11سال قبل اسی علاقہ کے رہائشی محمدابراہیم سے وٹہ سٹہ کے طورپر ہوئی تھی جس سے ایک بیٹا زندہ حیات ہے دوماہ قبل بہنوئی ابراہیم کی ہمشیرہ صفورا بی بی نے فیصل آباد کے رہائشی اریداوڈکے ساتھ پسندکی شادی کرلی تھی جس پراس کابہنوئی اس کی ہمشیرہ شان بی بی کوتشدد کانشانہ بناناشروع ہوگیا‘ جسے سمجھانے پرملزم بہنوئی نے معذرت کی تھی 7جولائی کے روزبہنوئی اس کی ہمشیرہ شان بی بی کے ہمراہ دوا لینے کیلئے صادق آباد گیا جس نے رات گئے فون پراطلاع دی کہ وہ دوا لے کرواپس آرہے تھے کہ غلام احمد آباد کے نزدیک اچانک جانورسامنے آجانے کے باعث حادثہ ہوگیا اور وہ شان بی بی سمیت بھونگ مائنرمیں جاگرے جس کے نتیجہ میں شان بی بی کی موت واقع ہوگئی موقع پرپہنچنے پربہنوئی ابراہیم پرشک گزرا تاہم ہمشیرہ کی تدفین کردی گئی چند روزقبل غسل دینے والے خواتین نے پوچھنے پربتایاکہ متوفیہ شان بی بی کے سرکے پچھلی جانب اورماتھے پرچوٹ کے نشانات تھے جس پرتشویش لاحق ہونے پربہنوئی ابراہیم سے باز پرس کی شبہ ہے کہ ملزم بہنوئی ابراہیم نے اس کی ہمشیرہ شان بی بی کوتشدد کانشانہ بنا کرقتل کرنے کے بعدنعش بھونگ مائنرمیں پھینک دی تھی کیونکہ ملزم کوشبہ تھا کہ اسکی ہمشیرہ صفورا بی بی کوگھرسے بھگانے میں اس کی بہن شان بی بی ملوث تھی‘ پولیس نے ملزم شوہرکے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Leave A Comment