تازہ ترین

موٹرسائیکل سوار تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیا‘ موٹرسائیکلوں میں تصادم‘ خاتون سمیت تین جاں بحق۔  پہلا حادثہ چک 99پی کے رہائشی توقیر احمد کیساتھ پیش آیا جواپنی موٹرسائیکل پر گھر سے شہر آرہاتھا کہ سلطان پور کے نزدیک تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالی ریت سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں توقیر زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹرٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا‘ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل تصادم کے نتیجہ میں میپکوگرڈاسٹیشن کی دیوار کوبھی نقصان پہنچا۔

دوسرا حادثہ بدلی شریف کی رہائشی 50سالہ آمنہ بی بی کے ساتھ پیش آیا جواپنے عزیز کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہی تھی کہ موٹرسائیکل تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے ٹکراگیا‘ زخمی ہونے پر 50سالہ آمنہ بی بی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں آمنہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگئی

تیسرا حادثہ خانپور کے رہائشی 60سالہ غلام قادر کے ساتھ پیش آیا جسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں زخمی ہونے پر طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں غلام قادر جانبر نہ ہوپایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔

Leave A Comment

Advertisement