تازہ ترین

پنجاب فوڈاتھارٹی سیفٹی ٹیم کی بڑی کارروائی‘ 1ہزار800سولیٹرمضر صحت دودھ کی سپلائی ناکام بنادی‘ گاڑی ضبط ایک شخص کوگرفتارکرلیاگیا‘ مضرصحت دودھ تلف کردیاگیا‘ پنجاب فوڈاتھارٹی سیفٹی ٹیم نے خفیہ نشاندہی پرسوئی گیس روڈ پردودھ سپلائی کرنیوالی گاڑی کوروک کرانسپکشن کی جس کے دوران دودھ میں پاؤڈر‘ناقص اجزاء کی بھاری مقدارمیں ملاوٹ پائی گئی جسے فروخت کیلئے سپلائی کیاجارہاتھا فوڈسیفٹی ٹیم نے گاڑی ضبط کرکے 1ہزار800سولیٹرمضرصحت دودھ تلف کرنے کے بعد ایک شخص کوگرفتارکرلیا.

اس موقع پر فوڈاتھارٹی سیفٹی ٹیم نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دودھ جیسی نعمت میں جعلسازی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جعلسازوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Leave A Comment

Advertisement