رحیم یارخان : ایک ہی خاندان کے 6 افراد نے اسلام سے متاثر ہوکراسلام قبول کرلیا
رحیم یارخان جامع مسجد قباء چوک ٹرسٹ کالونی رحیم یار خان میں جمعۃ المبارک کے اجتماع میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد نے اسلام سے متاثر ہوکرمفتی طارق محمود عظیمی کے ہاتھ پراسلام قبول کرلیا اس مبارک موقعہ پر شرکاء تقریب میں سے مرزا محمدعرفات نے مٹھائی تقسیم کی اور نومسلم خاندان سے ہرطرح کی ہمدردی کا اظہار کیا اس خاندان کے پرانے نام تبدیل کر کے مردکا نام محمد احمد اس کی بیوی کا نام عائشہ بی بی بڑے بیٹے کا نام محمد ابوبکر چھوٹے بیٹے کا نام محمد عمر بڑی بیٹی کا نام فاطمہ بی بی چھوٹی بیٹی کا نام زینب بی بی رکھا گیا الحمد للّہ تمام جماعت نے خوب حوصلہ افزائی فرمائی اور آخرمیں امت مسلمہ کیلئے دعاکروائی گئی
Leave A Comment