تازہ ترین

افغان بارڈر پر دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران شہید ہونیوالے رحیم یارخان کے ایک اور سپوت کوفوجی اعزازات کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا‘ نمازجنازہ میں ورثاء کے علاوہ اعلیٰ فوجی حکام اور عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ شب افغان بارڈر پر دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران شہید ہونیوالے صوبیدار ظفرعلی کو مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقہ ترنڈہ محمدپناہ میں سپرد خاک کردیاگیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے شہید کوسلامی پیش کی۔ نمازجنازہ میں فوجی افسران‘ عزیز واقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں شہید کی میت کو تدفین کیلئے آبائی علاقہ منتقل کیاگیا جہاں عزیز واقارب سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔

 

  

Leave A Comment

Advertisement