رحیم یارخان: بیوی کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کا جرم ثابت , شوہر کو عمرقید‘ پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گھریلوناچاقی پر بیوی کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر شوہر کو عمرقید‘ پانچ لاکھ جرمانہ کی سزاسنادی‘ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کومزید قید بھگتناہوگی‘ ملزم شوہر نے گھریلوناچاقی پر بیوی کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تھی‘ پولیس نے گرفتارکرکے چالان فاضل عدالت کے سپردکیاتھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گذشتہ روز تھانہ سٹی اے ڈویژن کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ملزم تیج شنکر جس پر الزام تھا کہ اس نے اپنی بیوی نیہاکماری کو 23جون 2024ء کو گھریلوناچاقی پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد واقعہ کوخودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔ فاضل عدالت نے بیوی کوقتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شوہر تیج شنکر کو عمرقید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کومزید قید بھگتنا ہوگی۔
Leave A Comment