رحیم یار خان : ٹربائن پرنہانے کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے کے نتیجہ میں ایک مزدورجاں بحق دوسرا شدید زخمی
ٹربائن پرنہانے کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے کے نتیجہ میں ایک مزدورجاں بحق دوسرا شدید زخمی‘ تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ ہلاک ہونے والی مزدورکی نعش تدفین کیلئے آبائی علاقہ شہرسلطان روانہ کردی گئی‘ محمودباغ جمالدین والی میں شہرسلطان ضلع مظفرگڑھ کارہائشی40سالہ فداحسین اپنے ساتھی محمدعارف کے ہمراہ ٹربائن پرنہارہاتھاکہ شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے کے نتیجہ میں فداحسین موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ ساتھی محمدعارف بری طرح گھائل ہوگیا‘جسے بے ہوشی کی حالت میں فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں طبی امداد کے باوجودحالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے جبکہ کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک ہونے والے فداحسین کی نعش آبائی شہرشہرسلطان روانہ کردی گئی واضح رہے کہ دونوں افراد آموں کے باغ میں مزدوری پرتعینات تھے۔
Leave A Comment