تازہ ترین

ناکہ بندی توڑکرفرارہونے والے موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں اورپولیس میں مبینہ مقابلہ‘ فائرنگ کے تبادلہ میں 2ڈاکومارے گئے‘2فرارہونے میں کامیاب‘ مارے جانیوالے ڈاکوؤں کی شناخت نہ ہوسکی‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹرکی مدعیت میں مارے جانیوالے اورفرارہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف قتل‘ اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج‘  پولیس تھانہ صدررحیم یارخان کاسب انسپکٹر پولیس نفری کے ہمراہ چک102پی سیم نالہ ناکہ بندی پرموجودتھاکہ اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پرسوار چارمشکوک افراد کوٹارچ کی روشنی میں روکنے کی کوشش کی جس پرموٹرسائیکلوں پرسوار نامعلوم مسلح ڈاکوپولیس پارٹی پرفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے تعاقب کرنے اورفائرنگ کے تبادلہ میں دوڈاکومارے گئے جبکہ دواندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے‘ مارے جانیوالے ڈاکوؤں کی شناخت نہ ہونے پرنعشیں تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم وشناخت کیلئے ہسپتال کے سردخانہ منتقل کرنے کے بعد پولیس نے سب انسپکٹرکی مدعیت میں مارے جانیوالے اورفرارہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف قتل‘ اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

Leave A Comment

Advertisement