رحیم یارخان : تیزرفتاربے قابوکارنے 4سالہ سڑک کنارے کھڑی بچی کوکچل ڈالا‘ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق
رحیم یارخان:تیزرفتاربے قابوکارنے شہیدسب انسپکٹرکی 4سالہ سڑک کنارے کھڑی بیٹی کوکچل ڈالا‘ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق‘ نامعلوم کارڈرائیورکار سمیت موقع سے فرار‘ پولیس نے تلاش شروع کردی‘ شہیدسب انسپکٹررانامحمدرمضان کی4سالہ بیٹی امل رمضان جوکہ گھرکے نزدیک سڑک کنارے کھڑی تھی کہ اسی دوران کارنمبریBJ2475جسے ڈرائیورانتہائی تیزرفتاری لاپرواہی سے چلارہاتھانے کچل ڈالاجسے فوری طورپرانتہائی تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم 4سالہ امل ہسپتال پہنچتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی‘ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فرارہونے والے کارسوارڈرائیورکی تلاش کیلئے علاقہ بھرکی ناکہ بندی کرلی۔
Leave A Comment