تازہ ترین

50لاکھ سرکی قیمت ڈاکوسمیت کچہ کے مزید6ڈاکوؤں نے ہتھیارڈال کرخودکوپولیس کے حوالے کردیا‘ہتھیارچھوڑکرپرامن زندگی کی طرف آنیوالوں کیلئے راستے کھلے ہیں کچہ میں پولیس کے ٹارگٹڈبیسڈآپریشن جاری ہیں۔50لاکھ روپے سرکی قیمت والے ڈاکوقربان لٹھانی سمیت کچہ کے مزید6ڈاکوجہانگیردشتی‘ حکیم دشتی‘ رفیق لٹھائی‘ اعظم لٹھانی اورابوبکرعمرانی نے خود کوپولیس کے حوالے کردیا‘ سرنڈرکرنے والے کچہ کے ڈاکوسنگین جرائم کے مقدمات کے ریکارڈ یافتہ ہیں۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہتھیارچھوڑپرامن زندگی کی طرف آنیوالوں کے راستے کھلے ہیں‘سرنڈرکرنیوالوں کو بہترزندگی گزارنے کاموقع دیاجائے گاانہوں نے کہاکہ کچہ میں پولیس کے ٹارگٹڈبیسڈآپریشن جاری ہیں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے  پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Leave A Comment

Advertisement