تازہ ترین

قومی شاہراہ پرٹرالرنے نوعمر موٹرسائیکل سوار کچل ڈالا‘ موٹرسائیکلوں میں تصادم‘3جاں بحق پہلاحادثہ موضع شہباز پورغربی کے رہائشی نوعمرفخرعباس کے ساتھ پیش آیاجوسائیڈروڈسے اپنی موٹرسائیکل پرقومی شاہراہ پرپہنچا کہ اسی دوران پیچھے سے آنیوالے ٹرالرنے کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں فخرعباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ نامعلوم ٹرالرڈرائیورٹرالر موقع پرچھوڑکرفرارہوگیا.

دوسراحادثہ بھونگ کے رہائشی40سالہ علی عمران اورتیسراحادثہ محلہ شیخ ڈہرکی(سندھ) کے رہائشی50سالہ علی بخش کے ساتھ پیش آیادونوں کوموٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہوجانے پرطبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہان علی عمران اورعلی بخش طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپائے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد دونوں کی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔

Leave A Comment

Advertisement