تازہ ترین

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ ) گھریلوناچاقی کے باعث ہمشیرہ پر تشدد کرنے پر برادرنسبتی اوربہنوئی میں جھگڑا‘ فائرنگ کی زد میں آکر بیچ بچاؤ کرانے والا 55سالہ شخص جاں بحق‘ ملزم برادر نسبتی فرار‘ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی۔ غوثیہ کالونی گلی نمبر 7کے رہائشی عمران نے گھریلوناچاقی پر اپنی بیوی کوتشدد کا نشانہ بنایا جس پر بیوی نے تشدد کی شکایت میکے پہنچادی جس پر بھائی ابرار ہمشیرہ کے گھر پہنچ گیا اور تشدد کا نشانہ بنانے پر بہنوئی عمران سے جھگڑا شروع کردیا جس پر قریبی عزیز55سالہ حسین بخش نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی توملزم ابرار نے جان سے مارنے کیلئے بہنوئی عمران پر پسٹل سے فائرنگ کردی جس کے زد میں آکر 55سالہ حسین بخش زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم ابرار موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement