تازہ ترین

موٹروے ایم فائیوکراچی سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی مسافر کوچ میں ٹائروں کے باعث ہولناک آتشزدگی‘ مسافرکوچ مکمل طورپر جل کرخاکستر‘ مسافرکوچ عملہ نے کوچ میں سوار مسافروں کو باحفاظت زندہ بچالیا‘ مسافروں کالاکھوں روپے مالیت کاسامان بھی مسافرکوچ میں جل کرخاکسترریسکیوعملہ نے موقع پرپہنچ کرگھنٹوں کی جدوجہد کے بعدمسافرکوچ میں بھڑکنے والی آگ پرقابوپالیا.

کراچی سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی مسافرکوچ نمبری JD-7677جب موٹروے ایم فائیو پرمحمدپورانٹرچینج کے نزدیک پہنچی توٹائروں میں بھڑکنے والی آگ کے باعث مسافرکوچ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مسافرکوچ کواپنی لپیٹ میں لے لیاتاہم اس موقع پربس ڈرائیورمظہرعلی نے بس عملہ کی مددسے کوچ میں سوارتمام مسافروں کوباحفاظت کوچ سے نکال کرمحفوظ مقام تک منتقل کیا‘ تاہم بھڑکنے والی آگ کے نتیجہ میں مسافرکوچ اورمسافروں کاسامان جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے جل کرخاکسترہوگئے‘ اطلاع ملنے پرریسکیو عملہ نے موقع پرپہنچ کرمسافرکوچ میں بھڑکنے والی آگ پرجدوجہد کے بعد قابوپالیا۔

Leave A Comment

Advertisement