تازہ ترین

رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شہیر اقبال نے چینی کمپنی ای این وی ٹی  انوٹر( INVT Inverter) سےآنے تین رکنی وفد کو خوش أمدید کہا  وفد میں شامل اراکین  وے شیانگ چن، می یانگ اور ژاؤ ہوئی تھےسینئر نائب صدر شہیر اقبال نے کہا کہ  چینی کمپنی ای این وی ٹی  انورٹر رحیم یار خان أے۔وے شیانگ چن، می یانگ اور ژاؤ ہوئی کا تعلق کمپنی کے سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر اور تکنیکی شعبہ جات سے تھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق نائب صدر شوکت حیات نے کہا انورٹرز کو مقامی درجہ حرارت اور وولٹیج کے مطابق ڈیزائن کیا جانا چاہیے تاکہ وہ زیادہ وولٹیج کے مسئلے سے محفوظ رہیں اور رحیم یار خان کے موسم سے مطابقت رکھ سکیں۔ایگزیکٹو ممبرمیاں ثاقب سعید نے کہا انورٹرز کی تیاری رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہونی چاہیے تاکہ مقامی صنعت  کو بھی فروغ ملے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔بی ایس انٹرپرائزز کے سی ای او ساجد علی نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے مؤثر حل کے لیے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔جبکہ بی ایس انٹرپرائزز کے ڈائریکٹر محمد شہزاد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی سے مقامی مارکیٹ میں جدت اور مقابلے کی فضاء پیدا ہوگی۔اس موقع پر چیمبر ممبران تیمور مرزا، احسن فرید الدین اور سیکرٹری  جنرل محمد عثمان اظہر بھی موجود تھے

Leave A Comment

Advertisement