رحیم یارخان : مختلف حا دثات میں دو ہلاک متعدد زخمی
رحیم یارخان:قومی شاہراہ پرتیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم‘ موٹرسائیکل سوار اچانک سامنے آجانےوالے پھٹہ رکشہ سے ٹکراگیا‘ ٹائرپھٹ جانے سے کے باعث بھوسے سے لوڈٹریکٹرٹرالی بے قابوہوکرالٹ گئی‘ دوجاں بحق‘ دوشدیدزخمی‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘پہلاحادثہ ایف ایف سی چوک کے رہائشی40سالہ عابدحسین کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرروزگارکے سلسلہ میں تیزرفتاری سے جارہاتھاکہ موٹرسائیکل بے قابوہوکرسامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے ٹکراگیا‘ شدیدزخمی ہوجانے پر40سالہ عابدحسین کوطبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں عابدحسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
بستی حاجی عبدالقادرلیاقت پورکے رہائشی44سالہ عبدالقیوم کے ساتھ پیش آیا جواپنی موٹرسائیکل پرکام کے سلسلہ میں جارہاتھاکہ اچانک سائیڈروڈ سے سامنے آجانیوالے پھٹہ رکشہ سے ٹکراکرشدیدزخمی ہوگیاجسے نازک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں عبدالقیوم بھی جانبرنہ ہوپایااوردم توڑگیا۔
تیسراحادثہ بھی قومی شاہراہ پربھوسے سے لوڈٹریکٹرٹرالی کے ساتھ پیش آیاجوٹائرپھٹ جانے کے باعث بے قابوہوکرالٹ گئی جس کی نتیجہ کے نتیجہ مےں ٹریکٹرٹرالی پرسوار لیاقت پور کا رہائشی 25 سالہ جمیل احمد اور نوریوالی کا رہائشی 30 سالہ عرفان حمیددب کرزخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر ریسکیو کی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔
Leave A Comment