تازہ ترین

پشتے کمزور ہونے کے باعث چمن مائنر میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا‘ سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ اور فصلیں زیرآب‘ پانی آبادیوں میں داخل‘ اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ وقت پر نہ پہنچا‘ متاثرہ زمینداروں کا ہونیوالے نقصان کے ازالے کا مطالبہ چک 222پی کے نزدیک چمن مائنر میں موسلادھاربارش کے باعث پشتے کمزور ہونے کے باعث اچانک 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ اورفصلیں زیرآب آگئیں۔ شگاف کوپر کرنے کیلئے بروقت امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہونے کے باعث پانی نزدیکی آبادیوں میں داخل ہوگیا جس کے نتیجہ میں ان آبادیوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ مقامی زمینداروں کے مطابق نہر میں پڑنے والے شگاف بارے محکمہ انہار کے افسران کوبروقت آگاہ کیاگیاتھا جس کے باوجود شگاف کوپر کرنے کیلئے نہ توعملہ موقع پر پہنچا اور نہ ہی کوئی افسرموقع پر آیا۔امدادی سرگرمیوں میں تاخیر کے باعث پڑنے والے شگاف کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ متاثرہ زمینداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ چمن مائنر میں پڑنے والے شگاف کے باعث ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیاجائے اور تاخیر کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave A Comment

Advertisement