تازہ ترین

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) سندھ کے رہائشی ہندو فیلمی کے سات افرادسرونڈ،ممتا،کیلم،لال مائی،سورج، اور ساغر نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر جامعہ اسلامیہ دارالعلوم گلشن اسلام میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء و ضلعی سینئر نائب امیر قاری ظفر اقبال شریف کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔ اسی فیلمی کے 30افراد اس قبل  بھی قاری ظفر اقبال شریف کے ہاتھ پر اسلام قبول کر چکے ہیں۔،قاری ظفر اقبال شریف نے نو مسلموں کو کملہ پڑھانے کے بعد ان کے نام بھی تبدیل کیئے،سرونڈ کا اسلامی  نام محمد سرفراز،ممتا کا اسلامی نام ممتاز بی بی،کیلم کامحمد ارم۔ لال مائی کا اسلامی نام عائشہ،سورج کا ابو ہریرہ،ساغر کا عبد السلام ۔ قبول اسلام کے بعد قاری ظفر اقبال شریف نے نو مسلموں کو اسلامی تعلیمات پر کاربند رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے اندرون و بیرون  ممالک سے اسلام قبول کر چکے ہیں جنکی تعداد سینکڑوں میں پہنچ چکی ہے،قاری ظفر اقبال شریف نے کہا کہ ہم  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اسلام کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی اسلام قبول کر لیں ،اس موقع پر چوہدری محمد سعید، محمد علی،محمد یوسف،عبد الرحمن ،محند اجمل ودیگر موجود تھے

Leave A Comment

Advertisement