تازہ ترین

پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی میپکوکنٹریکٹ ملازمین کی کام چھوڑہڑتال‘ تنخواہوں کی ادائیگی ملنے تک کام کرنے سے انکار‘ درجنوں میپکوکنٹریکٹ ملازمین(میٹرریڈرز) نے مکمل کام چھوڑ ہڑتال کی اور میپکوکمپلیکس میں گھنٹوں احتجاجی دھرنادیااس موقع پرکنٹریکٹ ملازم محمدبلال نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ان کاکنٹریکٹ علی اذہان کمپنی کے پاس ہے جس نے عرصہ پانچ ماہ سے کنٹریکٹ ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی نہ کی ہے جس کے باعث وہ مالی طورپرپریشانی کاشکارہیں گھروں مےں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے جبکہ ان کے بچوں کاتعلیمی مستقبل بھی فیسوں کی عدم ادائیگی کے باعث تاریک ہوچکاہے اس موقع پرملازمین نے میپکوکمپنی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اوراس عزم کااظہار کیا تنخواہوں کی ادائیگی تک کنٹریکٹ ملازمین کام سرانجام نہیں دیں گے۔ کنٹریکٹ ملازمین کی کام چھوڑہڑتال کے باعث میپکوکمپلیکس میں آنیوالے سائلین کودن بھرمشکلات کاسامنارہا۔

Leave A Comment

Advertisement