رحیم یار خان : مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
قومی شاہراہ پر پھٹہ رکشہ ٹرالرسے ٹکراگیا‘ تیزرفتارموٹرسائیکلوں میں تصادم‘ٹریکٹرٹرالی نے موٹرسائیکل سوارکچل ڈالا‘3جاں بحق پہلاحادثہ قومی شاہراہ بستی رانجھے خان کے نزدیک پھٹہ رکشہ اورٹرالرکے درمیان پیش آیاجہاں تھلی چوک کارہائشی53سالہ محمداقبال سامان چھوڑکرواپس آرہاتھا کہ بستی رانجھے خاں کے نزدیک پھٹہ رکشہ بے قابوہوکرٹرالرسے ٹکراگیاجس کے نتیجہ میں پھٹہ رکشہ ڈرائیورمحمداقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ ٹرالر ڈرائیور ٹرالرموقع پرچھوڑکرفرارہوگیا‘
دوسراحادثہ مﺅمبارک کے رہائشی20سالہ علی کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرانتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھاکہ تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل ٹکراگیاشدید زخمی ہوجانے پر20سالہ علی کوانتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں علی جانبرنہ ہوپایااوردم توڑگیا
تیسراحادثہ گھوٹکی(سندھ) کے رہائشی45سالہ سکندرکے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرکام کے سلسلہ میں جارہاتھاکہ سامنے سے آنیوالی بے قابوٹریکٹرٹارلی نے کچل ڈالاشدیدزخمی ہوجانے پر35سالہ سکندرکوانتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سکندردم توڑگیا۔
Leave A Comment