رحیم یارخان: ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ریسکیورزکا مشکل حالات میں جانوروں کے لیے بھی اپنی خدمت کا مظاہرہ
رحیم یارخان: انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پیش پیش پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ریسکیورز مشکل حالات میں جانوروں کے لیے بھی اپنی خدمت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ضلعی پریس کلب سے موصولہ ایک کال پر اطلاع ملی کہ ایک پرندہ درخت کی شاخوں میں بری طرح الجھ چکا ہے اور اس کے پروں میں دھاگے لپٹے ہوئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس کے مستعد ریسکیور شیرزمان فوری طور پر موقع پر پہنچے، پرندے کو شاخوں سے بحفاظت نکالا، اور پروں سے دھاگے ہٹا کر اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پرندہ طویل وقت تک پھنسے رہنے کے باعث بھوک اور پیاس سے نڈھال ہو چکا تھا، تاہم بروقت امداد کی بدولت اس کی جان بچا لی گئی۔ بعد ازاں پرندے کو محکمہ وائلڈ لائف کے نمائندے کے حوالے کر دیا گیا تاکہ اس کی مزید نگہداشت یقینی بنائی جا سکے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمٰن نے ریسکیور شیرزمان کی پیشہ ورانہ مہارت اور رحم دلی کو سراہتے ہوئے کہا کہ، "ریسکیو 1122 کا ہر اہلکار نہ صرف انسانی جانوں کے تحفظ کا جذبہ رکھتا ہے بلکہ ہر جاندار کے لیے ہمدردی اور مدد کا جذبہ بھی رکھتا ہے۔
Leave A Comment