رحیم یارخان : قومی شاہراہ سے اغواءہونے والے ایجنسی مالک کے اغواءکامقدمہ کچہ کے 6نامعلوم اغواءکاروں کے خلاف درج
قومی شاہراہ سے اغواءہونے والے ایجنسی مالک کے اغواءکامقدمہ پولیس نے کچہ کے 6نامعلوم اغواءکاروں کے خلاف درج کرلیا‘48گھنٹے گزرجانے کے باوجود پولیس مغوی کوبازیاب کرنے میں ناکام رہی ہے‘ تین روزقبل کچہ کے نامعلوم اغواءکاروں نے قومی شاہراہ پرواقع ہوٹل سے تین افراد کواسلحہ کی نوک پراغواءکرنے کے بعد کچہ کے علاقہ منتقل کردیاتھا گزشتہ روز اغواءہونے والے ایجنسی مالک محمدیعقوب کے اغواءکامقدمہ پولیس تھانہ کوٹسبزل نے6نامعلوم اغواءکاروں کے خلاف درج کرلیا۔
Leave A Comment