رحیم یارخان: زیرسماعت مقدمہ میں بار بار طلب کرنے کے باوجود عدالت حاضر نہ ہونے پراسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ کی حوالات منتقل
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے زیرسماعت مقدمہ میں بار بار طلب کرنے کے باوجود عدالت حاضر نہ ہونے پراسسٹنٹ سب انسپکٹر کوسزا کے طورپر تھانہ کی حوالات منتقل کردیا‘ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے عدالت پیش ہونے اور معافی طلب کرنے پرگھنٹوں حوالات بھگتنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کوعدالت نے رہائی دیدی‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جہانزیب چھٹہ نے تھانہ صدرخانپورمیں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹرندیم مختارکوزیرسماعت مقدمہ نمبری713/25بجرم379/411میں بار بارطلب کرنے کے باوجود عدالت حاضر نہ ہونے پربذریعہ نائب کورٹ سزا کے طورپر تھانہ کی حوالات منتقل کرنے کے احکامات جاری کیئے جس پراسسٹنٹ سب انسپکٹرکواحاطہ عدالت سے تحویل میں لینے کے بعدسزا کے طورپر تھانہ کی حوالات منتقل کردیاگیا‘ بعدازاں ڈی ایس پی سرکل خانپور اورایس ایچ او تھانہ صدرخانپورکے عدالت حاضر ہونے اورمعافی طلب کرنے پرفاضل عدالت نے حوالات منتقل کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرندیم مختارکورہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
Leave A Comment