تازہ ترین

تھانہ آباد پور پولیس کی مسلح ملزمان کی اطلاع پر کارروائی فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار، اسلحہ برآمد۔ ایس ایچ او تھانہ آباد پور پولیس نفری کے ہمراہ رات گئے علاقہ میں گشت پر موجود تھے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ پانچ مسلح ملزمان واردات کی نیت سے حسن باغ میں موجود ہیں جس پر وہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ہی تھے کہ مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا، فائرنگ تھمنے پر پولیس پارٹی نے ٹارچوں کی مدد سے احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سرچ آپریشن کیا تو دو ڈاکو عابد حسین اور علی رضا زخمی حالت میں مل گئے جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے، زخمی ملزمان  کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قریب موجود دو عدد پسٹل تیس بور اور متعدد رائونڈ بھی قبضہ پولیس میں لیتے ہوئے حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کردیا، ڈی پی او نے پولیس پارٹی کا کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے فرار ملزمان کی گرفتاری  کی ہدایت کی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement