تازہ ترین

رحیم یارخان : وکیل خاتون پر حملہ کرنے والے ملزمان کی ضمانتیں خارج  تھانہ کوٹ سمابہ ، چک 76 این پی کے مقدمہ 201/25 کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اختر حسین کلیار کی عدالت میں مقرر ہوئی جس میں خاتون وکیل حنا خورشید کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ کے ہمراہ چوہدری افتخار جوسن ، سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار جام ریاض احمد گانگا ، مشتاق احمد بھٹی پیش ہوئے اور اپنے مضبوط قانونی دلائل پیش کئے جس سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل جج اختر حسین کلیار نے چار ملزمان سرفراز آہیر ، ذوالفقار آہیر ، سعید آہیر ، شاہنواز آہیر کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں ، واضح رہے ملزمان نے خاتون وکیل حنا خورشید پر حملہ کیا تھا اور وردی پھاڑ دی تھی ۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement