تازہ ترین

میپکوکی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور خراب ہوجانے والا ٹرانسفارمرتبدیل نہ کرنے پرتاجربرادری کااحتجاج‘ سڑک بلاک کرکے ٹائرجلاکرشدید احتجاج‘ شدیدنعرے بازی‘ غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ بارے میپکوکے ذمہ داران کاوضاحت کرنے سے انکار‘ آٹومارکیٹ کے تاجروں نے میپکو کی جانب سے کی جانیوالی4سے5گنھٹے کی طویل لوڈشیڈنگ اورخراب ہوجانے والا ٹرانسفر تبدیل کرنے پرٹائرجلاکراحتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ روزانہ کی بنیاد پرغیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسہ جاری‘ گھنٹوں بجلی کی بندش کے باعث کاروبارزندگی مفلوج ہوکر رہ گیا‘ ان علاقوں کے رہائش پذیر مکین خصوصی طورپربچے‘ بوڑھے خواتین طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شدید متاثرہیں‘کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار مکمل طورپرٹھپ ہوکررہ گیاہےاحتجاج میں شریک تاجربرادری کے افراد نے میپکو کے خلاف نعرے بازی کی اورٹائرجلاکرسڑک کوبلاک کرکے مطالبہ کیا کہ غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اورخراب ہوجانے والے ٹرانسفر کوٹھیک کرکے بجلی بحال کی جائے بعدازاں احتجاج میں شریک افراد پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔

Leave A Comment

Advertisement