رحیم یار خان : لین دین کا تنازعہ‘ ملزمان کی گھر میں داخل ہوکر فائرنگ‘ 10سالہ بچی سمیت تین افراد شدید زخمی
لین دین کا تنازعہ‘ قریبی رشتہ دار ملزمان کی گھر میں داخل ہوکر جان سے مارنے کیلئے فائرنگ‘ ایک ہی خاندان کی 10سالہ بچی سمیت تین افراد شدید زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ ملزمان فرار‘ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔ بستی میرچاکر کوٹلہ خان لاڑ کے رہائشی جمشیداور اسلام وغیرہ کا اپنے قریبی رشتہ جمیل احمد کے ساتھ لین دین کا تنازعہ چلاآرہاتھا‘ ملزمان جمشید اور اسلام مسلح حالت میں جمیل احمد کے گھر داخل ہوئے اور جان سے مارنے کیلئے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 10سالہ میمونہ‘ نورین بی بی اور جمیل احمد شدیدزخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی ہونیوالے تینوں افراد کو فوری طور پر ریسکیوکی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Leave A Comment