رحیم یارخان:ڈکیتی کے مقدمہ میں بے گناہ ہونے کے باوجود باربارگرفتارکرنے اورتشدد سے دلبرداشتہ 25سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی
ڈکیتی کے مقدمہ میں عدالتی شناخت پریڈ کے دوران بے گناہ ہونے کے باوجود اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے باربارگرفتارکرنے اورتشدد سے دلبرداشتہ 25سالہ دبئی پلٹ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ موضع چانڈیہ کے رہائشی 25سالہ دبئی پلٹ نوجو ان احسان احمدکو اسسٹنٹ سب انسپکٹر مختار احمد نے گرفتارکیا۔ غیرقانونی طور پر حراست میں رکھ کر بھاری رشوت وصول کرنے کے باوجود نوجوان کو رہا کرنے کی بجائے ڈکیتی کے مقدمہ نمبری 800-25میں نامزد کرکے جیل بھجوادیا تاہم عدالتی شناخت پریڈ کے دوران مدعی مقدمہ کے پہچاننے سے انکار کرنے پر بیگناہ قراردیئے جانے کے باوجود اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے کئی روز بعد رہائی دی۔ بعدازاں بار بار گھر پر چھاپے مارنے‘ حراست میں رکھنے اورتشدد کا نشانہ بنانے پر دلبرداشتہ ہوکر 25سالہ احسان احمد نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔
Leave A Comment