تازہ ترین

واہی جمن شاہ عباسیہ نہرکے صادق فیڈرمیں حالیہ شگاف سے ہونے والی تباہ کاریوں پر کسان تنظیموں کے رہنماؤں کاشدیدردعمل، ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کسان بچاؤتحریک پاکستان کے مرکزی چیئرمین چوہدری محمد یاسین، محمود الحق بخاری، چوہدری نصیراحمدوڑائچ، حافظ ابوبکرتوصیف سمیت دیگرکسان رہنماؤں نے حکومت اورمتعلقہ محکموں کوآڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار اپنی افادیت کھوچکا ہے افسران صرف اے سی کمروں میں بیٹھ کرزبانی جمع خرچ کرتے ہیں نہروں کی دیکھ بھال کے نام پراربوں روپے کے بجٹ ہضم کر لیے گئے ہیں جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ واہی جمن شاہ میں پڑنے والا شگاف کئی بستیوں، فصلوں اورکاروبارکی تباہی کا سبب بن چکا ہے، انہوں نے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کوخود موقع پرآکر متاثرین کی داد رسی کرنی چاہیے تھی متاثرہ علاقوں میں کسانوں کی محنت سے اگائی گئی فصلیں زیرآب آگئیں، مکانات منہدم ہوگئے اورچھوٹے کاروبارمکمل طور پرختم ہوگئے اس سانحے کے بعد بھی حکومتی سطح پرکسی فوری ریلیف کا اعلان نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے

کسان رہنماؤں نے مزید کہاکہ سندھ کے پانی کے تنازعے میں سب سے زیادہ نقصان جنوبی پنجاب کے عوام کوہو رہا ہے نہ صرف پانی کی کمی نے فصلوں کو تباہ کیابلکہ مظاہرین کی طرف سے پنجاب کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے جیسے واقعات بھی پیش آتے ہیں جس سے مقامی افرادکی زندگی مزید اجیرن ہوچکی ہے سندھ کے کسان ہمارے بھائی ہیں مگرپنجاب کے کسانوں نے ہمیشہ تحمل اورصبرسے کام لیاہے انہوں نے کہاکہ کسان پہلے ہی فصلوں کے ریٹ نہ ملنے، زرعی لوازمات مہنگے ہونے سے ٹوٹ چکاہے اوپرسے ایسے واقعات اوران کی بروقت روک تھام نہ ہوناافسوس ناک ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ واہی جمن شاہ نہر شگاف کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کی جائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اسسٹنٹ کمشنرکسانوں کافون اٹھاناگوارہ نہیں کرتے جبکہ کمشنربہاولپورکے دورہ بھی لگژری گاڑیوں کی آمدورفت تک محدودتھا، اس موقع پرکسان رہنماؤں کی جانب سے وزیر آبپاشی پنجاب کاظم پیرزادہ اور محکمہ انہار کے افسران کی کارکردگی پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا، کسان تنظیموں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ انہار کے افسران نہروں کی مضبوطی کے لیے مختص فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن کر رہے ہیں پتھروں کی فراہمی، بند باندھنے اور مرمت کے نام پر صرف کاغذی کارروائیاں کی جاتی ہیں جبکہ عملی میدان میں کچھ نہیں ہو رہاواہی جمن شاہ کے متاثرہ علاقہ میں جنگل کاسماں ہے جتنی نااہلی لوٹ ماررحیم یارخان میں ہے وہ پاکستان کسی اورضلع میں نہیں ہے پریس کانفرنس کے اختتام پر کسان تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ کسانوں کے لیے فوری مالی امداد کا اعلان کیا جائے اورتمام نقصانات کاازالہ کیاجائے، نہری نظام کی بہتری کے لیے شفاف اصلاحاتی عمل شروع کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔

Leave A Comment

Advertisement