رحیم یارخان : پولیس سکیورٹی میں آج ضلع بھر میں 10 محرم الحرام کے 72 جلوس اور 14 مجالس برپا ہوں گی، 2400 پولیس افسران و اہلکار تعینات
پولیس سکیورٹی میں آج ضلع بھر میں 10 محرم الحرام کے 72 جلوس rاور 14 مجالس برپا ہوں گی، 2400 پولیس افسران و اہلکار تعینات، 19 انتہائی حساس اور 20 حساس مقامات کی کڑی نگرانی 9 محرم الحرام کے روز 49 جلوس اور 39 مجالس کا انعقاد ہوا سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، ڈی پی او کے ضلع بھر میں دورے افسران و اہلکاروں و سکیورٹی موئثر و فول پروف رکھنے کے احکامات و ہدایات جاری کیں۔
محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لیے ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس ضلع بھر میں متحرک و پر عزم ہے، سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز اپنی ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی پلان و ایس او پی کے مطابق فرائض کی انجام دہی یقینی بنا رہے ہیں، آج ضلع بھر میں 10 محرم الحرام کے 72 جلوس اور 14 مجالس منعقد ہوں گی جن کی سکیورٹی کے لیے 2400 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، پولیس سکیورٹی کے لیے واک، تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹرز، سنیفر ڈاگز، خار دار تاریں، آہنی جنگلے استعمال کرے گی جبکہ نگرانی کے لیے ڈرون، سی سی ٹی وی، کمانڈ اینڈ کنٹڑول روم اور سیف سٹی کیمروں کو استعمال میں لایا جائے گا، جلوس کے راستوں اور مجالس کے مقامات کی جدید آلات سے سرچ اینڈ سوویپنگ کی جائے گی، جلوس و مجالس میں شرکت کرے والے زائرین کی تلاشی ہو گی، ضلع بھر میں 19 انتہائی حساس و 20 حساس مقامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے جہاں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے رینجرز، ایلیٹ فورس اور پنجاب کانسٹیبلری کی اضافی نفری بھی طلب کی گئی ہے، جلوسوں کے راستے میں بلند عمارتوں پر سنائیپر تعینات کیے گئے ہیں جبکہ خفیہ نگرانی بھی کی جائے گی، 9 محرم الحرام کے روز ضلع بھر میں جلوس اور 39 مجالس کا انعقاد ہوا سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔
اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈی پی او نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جلوس و مجالس کے دورے کرتے ہوئے سکیورٹی کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو اس متعلق ہدایات و احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام جوان مسلح ہوں، پکٹس اور چھت ڈیوٹی پر مامور جوان سٹیل ہلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹس پہنیں، اہلکاروں کو افسران ڈیوٹی کی اہمیت اور پروگرام کی حساسیت بارے بریفنگ دیں، جلوسوں کی تھری لیئر سکیورٹی کو برقرار رکھیں، گاڑیوں کے پارکنگ پوائنٹ 500 میٹر دور ہونے چاہیں، جلوسوں کے روٹس پر ایڈوانس پولیس پارٹی روانہ کی جائیں، اندھیرا ہونے کی صورت میں منتظمین متبادل روشی کا انتظام رکھیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں جلوسوں کے متبادل روٹس لازم رکھیں، تمام پولیس افسران و اہلکار ایس او پیز کو مد نظر رکھ کر سکیورٹی کو فول پروف رکھیں گے۔
Leave A Comment