تازہ ترین

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)قومی شاہراہ پرٹرالر نے موٹرسائیکل سوارحقیقی بھائی کچل ڈالے موقع پرجاں بحق‘ ٹرالرڈرائیورٹرالر موقع پرچھوڑکرفرار‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دفلی کبیرخان کے رہائشی حقیقی بھائی40سالہ خلیل احمد اور45سالہ رفیق احمد موٹرسائیکل پرسوارہوکرعلی الصبح روزگارکیلئے جارہے تھے کہ موضع جن پورکے نزدیک روڈ کراس کرنے کے دوران ٹرالرنمبریTMA-815 نے کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں دونوں حقیقی بھائی خلیل احمداورفیق احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ نامعلوم ٹرالرڈرائیورٹرالرموقع پرچھوڑکرفرارہوگیا‘جسے پولیس نے تحویل میں لیکرفراہوجانے والے ڈرائیورکی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement