تازہ ترین

سکول کے سامنے کھڑی ہائی ایس وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی‘ ہائی ایس وین مکمل طور پرجل کر خاکستر‘ ریسکیو فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا‘ کوئی جانی نقصان نہ ہوا‘ ہائی ایس مالک کولاکھوں روپے کا مالی نقصان۔ٹلو روڈ پر واقع مقامی سکول کے سامنے کھڑی ہوئی سکول ہائی ایس وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ہائی ایس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ اطلاع پاکر ریسکیو 1122 فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر گھنٹوں جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پالیا۔ہائی ایس وین جلنے سے مالک کو 7 لاکھ روپے کے نقصان پیش آیا جبکہ ریسکیو فائر فائٹرز نے فوری طور پر بروقت پہنچ کر مزید 3 لاکھ روپے کے نقصان سے بچا لیاجبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ہائی ایس میں لگنے والی آگ ایل پی جی سلنڈر کے باعث لگی ہے۔ اطلاع پاکر ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کافوری نوٹس لیکر تحصیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement