زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ پاکستان چوک واپڈا سکارپ کالونی میں پیش آیا، والدین کے مطابق بچوں نے گھر میں کھانا کھایا جس کے بعد حالت غیر ہوگئی۔تینوں بچوں کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 سالہ ادن فاطمہ اور ایک سالہ عنایہ جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 سالہ سبحال کی حالت تشویشناک ہے۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھجوا دئیے ہیں، تاحال حالت غیر ہونے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔
Leave A Comment