تازہ ترین

میڈیکل سٹور کی آڑ میں کلینک بناکر علاج معالجہ کرنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ کی کارروائی‘ عطائی ڈاکٹروں کے تین کلینک سیل کردیئے‘ کارروائی کیلئے تحریری مراسلے ارسال۔  گذشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ وقار شکور کو نشاندہی کی گئی کہ چوک سویترہ کے علاقہ میں افراد نے میڈیکل سٹور کی آڑ میں کلینک بناکر علاج معالجہ شروع کررکھا ہے جس پر ڈسٹرکٹ ڈپٹی آفیسر ہیلتھ وقار شکور نے ڈرگ انسپکٹر معین خان کے ہمراہ چھاپے مار کر عطائی کلینک بناکر علاج معالجہ کرنے والے تین عطائیوں عبدالرشید‘ محمداختر اور نیازاحمد کے عطائی کلینک سیل کرکے تینوں کے خلاف کارروائی کیلئے تحریری مراسلے ارسال کردیئے۔

Leave A Comment

Advertisement