رحیم یارخان: پشتہ کمزورہونے کے باعث ترنڈہ مائنرمیں25فٹ چھوڑا شگاف ‘درجنوں ایکڑپرکھڑی فصلیں زیرآب
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پشتہ کمزورہونے کے باعث ترنڈہ مائنرمیں25فٹ چھوڑا شگاف ‘درجنوں ایکڑپرکھڑی فصلیں زیرآب آگئیں‘محکمہ انہارکاعملہ اطلاع کے باوجودموقع پر گھنٹوں تاخیرسے پہنچا‘ ترنڈہ مائنرمیں چک80پی کے نزدیک پشتہ کمزورہونے کے باعث اچانک25فٹ چوڑا شگاف پڑگیاجس کے نتیجہ میں درجنوں ایکڑزرعی اراضی زیرآب آگئی‘ نہرمیں پڑنے والے شگاف پرمقامی زمینداروں نے فوری طورپر محکمہ انہارکے عملہ کواطلاع دی تاہم محمکہ انہارکاعملہ نہرمیں پڑنے والے شگاف کوپرکرنے کیلئے گھنٹوں تاخیرسے پہنچا‘ اسی دوران مقامی زمینداروں نے مزیدنقصان سے بچنے کیلئے اپنی مددآپ کے تحت نہرمیں پڑنے والے محکمہ انہارکے عملہ کے پہنچنے سے قبل پرکرلیا۔
Leave A Comment