تازہ ترین

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کو بے گناہ ایرانیوں کا خون بہانے کی قیمت چکانا ہوگی۔ امریکا ہر روز اپنے ہاتھ نئے جرم سے گندے کررہا ہے۔ میناب کے بعد امریکا نے قیشم جزیرے میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا۔  امریکا کی یہ عادت بن گئی ہے کہ جب میدان جنگ میں اسے ضرب لگتی ہے تو وہ ایران کے بے گناہ شہریوں کا خون بہاتا ہے مگر اسے اس کی قیمت چکانا ہوگی۔