لاڑکانہ : تالاب میں نہاتے ہوئے 3بچیاں ڈوب کر جاں بحق
ندھ کے علاقے لاڑکانہ کے تالاب میں نہاتے ہوئے 3بچیاں کے ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔واقعہ لاڑکانہ کے تحصیل باقرانی کے نواحی گاؤں عبدالصمد تنیو میں پیش آیا جہاں نہانے کے دوران تین بچیاں پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی لاشیں تالاب سے نکال کر چانڈکا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کر دیا جہاں پر ہسپتال انتظامیہ نے تینوں بچیوں کو مردہ قرار دیا۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں میں دو سگی بہنیں اور ایک کزن شامل ہیں۔