تازہ ترین

کراچی گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن(کے جی سی اے) نے حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کر دیا جائے گا، دفاتر بند کر دیے جائیں گے اور تمام بڑی ٹرانسپورٹ تنظیموں کے ساتھ مل کر ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے گا۔کراچی گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے ایسوسی ایشن کے صدر، وائس چیئرمین اور نائب صدر کے ہمراہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ٹرانسپورٹ سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مگر اس شعبے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے ٹرانسپورٹرز کو شدید مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔