اوکاڑہ:موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم .موٹر سائیکل سوار بیٹا شدید زخمی ، ماں جاں بحق
موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں حادثہ.موٹر سائیکل سوار ماں جاں بحق بیٹا شدید زخمی ہو گیا. ریسکیو ذرائع کے مطابق بصیرپور بازار کوٹ شیر خاں کے قریب موٹر سائیکل اوور ٹیک کرنے کے دوران اجناس سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نمبری LES-8059 کے نیچے آ گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 45 سالہ خاتون شمع بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا 14 سالہ بیٹا صائم علی شدید زخمی ہو گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،نعش اور زخمی کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا