اوکاڑہ : پولیس نےشراب فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
.اوکاڑہ ( وحیدانصاری سے ) چوچک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر مبینہ شراب فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور 30 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب سمیت شراب کشید کرنے کا سامان برآمد کر لیا۔
تھانہ چوچک پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ امداد علی موضع ایل پلاٹ لشاریاں میں اپنی حویلی مویشیاں کے اندر غیر قانونی طور پر بھٹی لگا کر دیسی شراب کشید کر رہا ہے۔ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ چوچک نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا اور ملزم کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے موقع سے 30 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب، بھٹی اور شراب کشید کرنے میں استعمال ہونے والے آلات قبضے میں لے لیے۔ ملزم کے خلاف تھانہ چوچک میں مقدمہ نمبر 200/26 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔