اوکاڑہ:مین جی ٹی روڈ اڈہ گیمبر کے قریب ٹریفک حادثہ ، موٹر سائیکل سوارخاوند شدید زخمی بیوی جاں بحق
مین جی ٹی روڈ اڈہ گیمبر کے قریب ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار،خاوند شدید زخمی ، بیوی جاں بحق ہو گئی ،ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کو پیچھے سے تیز رفتار کنٹینر نےٹکر ماردی
حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 25سالہ خاتون ساجدہ موقع پر جاں بحق ہو گئی، جبکہ خاوند کاشف شدید زخمی ہو گیا۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کا بروقت ریسپانس، زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، طبی امداد کے بعد زخمی کو ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا، نعش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا