تازہ ترین

 تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام حضور نبی کریم سرکار دو عالم محمد مصطفٰی ﷺ کی ولادت باسعادت کے بابرکت اور پُرنور مہینے کے استقبال کیلئے ایک لاجواب اور شاندار مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا گیا مشعل بردار جلوس اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مغرب کی نماز کے فورآ بعد ہارنیاں والا چوک اوکاڑہ شہر سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں راوی روڈ صدر بازار گول چوک اور کچہری بازار سے ہوتا ہوا کالج روڈ پر غوثیہ چوک میں اختتام پذیر ہوا جلوس کے شرکاء  "سرکار کی آمد مرحبا " اور درود و سلام کی صداؤں سے  گونجتی رہیں.  ضلع بھر سے سیاسی و سماجی، مذہبی و دینی، علمی و ادبی شخصیات کے ساتھ ساتھ تاجر برادری، وکلاء برادری، صحافیوں  سمیت  ہزاروں افراد نے مثعل بردار جلوس میں شرکت کی تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ گزشتہ 22 سالوں سے مشعل بردار جلوس نکال کر لوگوں کے دل عشق مصطفے سے منور کرتی چلی آرہی ہے.

جلوس میں لاہور سے تشریف لانے والے مرکزی راہنماؤں نے حضور نبی کریم محمد مصطفٰی ﷺ کی ولادت باسعادت کے موضوع پر ایک مفسر اور جامعہ خطاب کرتے مجدد رواں صدی شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کا پیغامِ امن لوگوں تک پہنچایا جلوس کے اختتام پر ملک و ملت اسلامیہ اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن و استحکام کیلئے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے اور تمام بیماروں کی صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔