رحیم یارخان :شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نئی پروازوں کا اعلان
رحیم یارخان (أن لائن) رحیم یار خان کے شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نئی پروازوں کا اعلان کردیا گیا ہےساؤتھ ائیر SOUTH AIR کی رحیم یار خان سے پروازیں جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی ساؤتھ ائیر کا رحیم یارخان سے کراچی اسلام آباد مجوزہ فلائٹ شیڈول سامنے آگیا کراچی کے لیے پروازیں پیر، بدھ، جمعرات اور ہفتہ کے روز دستیاب ہوں گی اسلام آباد کے لیے پروازیں پیر اور بدھ کے روز آپریٹ کی جائیں گی۔یاد رہے کہ سال 2092میں پی ائ اے کی فلایٹس شروع ہوئ تھیں دوسال قبل یہ فلائیٹئن بند کردی گئیں دوسال بعد رحیم یارخان سے نجی کمپنی ساوتھ ائیر اپنی فلائٹس کا أغاز کرنے لگی ہے رحیم یارخان کے تاجروں چمبر کے اراکین وسیاسی حلقوں نے نئی فلائٹس کو ویلکم کیا ہے