تازہ ترین

ترکیے کا جنگی جہاز ایف 16 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ترکیے کے وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ شمال مغربی صوبے یالووا میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔طیارے کے پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی اور حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔