رحیم یارخان: ڈی پی او کا دینوں شاہ جائے وقوعہ کا دورہ ،مقتول عالمگیر کوش کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم
رحیم یارخان(أن لائن) ڈی پی او عرفان علی سموں کا دینوں شاہ جائے وقوعہ کا دورہ کچہ کشمور میں مقتول عالمگیر کوش کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم ، ڈی ایس پی اشرف قریشی کی نگرانی میں ٹیمیں قتل کیس پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں ڈی پی او عرفان علی سموں کارروائیوں کو خود مانیٹر کر رہے ہیں ۔
بستی شیر بہادردینوں شاہ میں مسلح ملزمان کے حملے میں عالمگیر خان کوش سمیت تین افراد کے قاتلوں کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے لیے آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ، جبکہ ڈی پی او عرفان علی سموں اس سلسلہ میں بلا تاخیر ڈی ایس پی بھونگ اشرف قریشی کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے چکے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے چھاپہ مار کارروائیوں اور کچہ میں سرچ آپریشنز جاری ہیں ،
ڈی پی او عرفان علی سموں نے اس سلسلہ میں جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے حالات و واقعات کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں ہدایات جاری کیں ، جبکہ فرانزک ٹیموں نے جائے واردات سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے ، اس سلسلہ میں آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم نے آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے ، ڈی پی او عرفان علی سموں نے کچہ کشمور پہنچ کر عالمگیر کوش کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پر انہوں نے ان کے ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے اظہات تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا جس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور پولیس ٹیمز کا سرچ آپریشن مزید موئثر بنانے کے لیے احکامات جاری کر دئیے گئے جس کے مثبت نتائج متوقع ہیں ۔
تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں سردار عالمگیر کوش سمیت تین افراد کے قتل کا معاملہ احمد پور لمہ پولیس نے7 نامزد ملزمان علی نواز، شملو، سلطان، عبدالوہاب، علی حسن، معشوق، محمدولدجوت علی، اللہ ودیا اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف قتل اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے