تازہ ترین

پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کی سینئر نیشنل ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے مسقط روانہ ہوگئی۔اس موقع پر ہیڈ کوچ اولمپیئن ایاز محمود، کوچ اولمپیئن سمیر حسین اور کوچ اظفر یعقوب بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔قومی انڈر 21 ہاکی ٹیم پہلا میچ 29 جولائی، دوسرا 31 جولائی، تیسرا یکم اگست، چوتھا، دو اگست جبکہ پانچواںمیچ 4 اگست کو کھیلے گی۔