کراچی : سونے کی قمیت میں کمی ہو گئی
ملک میں سونے کی قیمت میں آج کمی ہو گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3100 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے ہو گیا۔10 گرام سونے کا بھاؤ 2658 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے ہو گیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 31 ڈالرز کم ہو کر 4119 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔