کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، دوسرا زخمی
جوہر موڑ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نےٹینکرکو آگ لگا دی، جس کے بعد پولیس کی نفری طلب کرلی گئی۔پولیس حکام کے مطابق موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر میں لگی آگ کو بجھادیا گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت 22 سالہ محمد اکرم اور زخمی کی شناخت 30 سال کے عبدالشکور کے نام سے ہوئی۔